وزیر اعظم دورے سے قبل میرواعظ خانہ نظر بند

سرینگر/حکام نے حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میرواعظ عمر فاروق کو سنیچر کے روز اپنی رہائش گاہ واقع نگین سرینگر میں خانہ نظر بند کیا۔

میرواعظ کی خانہ نظر بندی وزیر اعظم نریندر مودی کے ریاستی دورے سے ایک روز قبل عمل میں لائی گئی۔

میرواعظ نے اپنی خانہ نظر بندی کی تصدیق اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کیا۔

مودی اتوار کو ریاست کے دورے پر پہنچ رہے ہیں جس کیلئے حفاظت کے کڑے انتظامات کئے گئے ہیں۔