سرینگر // وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ امن پیش قدمی کا واحد راستہ ہے اور اگر جموں و کشمیر کے لوگوں کو بچاناہے توہمیں صحیح راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بات ضلع پونچھ کے مینڈھر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے بالاکوٹ سیکٹر میں سرحدی گولہ باری کے نتیجیمیں ایک ہی کنبے کے پانچ افراد کی موت واقع ہوجانے کے تناظر میں کہی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بالاکوٹ میں پانچ لوگوں کی موت کی خبر نے انہیں دکھی کردیا ہے، میں ان کے کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتی ہوں‘۔
وزیراعلیٰ کا اظہار رنج و غم
