وزیراعلیٰ نے ہلاکتوں پر افسو س کا اظہار کیا

 سرینگر//وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی نے وادی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 شہریوں اور پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر سخت افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوںنے بار بار یہ دہرایا ہے کہ تشدد اور معصوم افراد کی ہلاکتوں سے ریاست میں پُر امن ماحول کے بجائے صرف بد امنی ہی پھیلے گی ۔انہوںنے غمزدہ کنبوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہا رکیا ہے۔