وزیراعظم کی سکیورٹی چوک

نئی دہلی// سپریم کورٹ پنجاب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکورٹی میں چوک پر سوال اٹھانے والی عرضی پر جلد سماعت کے لئے جمعرات کو متفق ہوگیا ہے ۔چیف جسٹس این وی رمنا کی بنچ کے سامنے سینئر وکیل منیندر سنگھ نے ‘خصوصی تذکرہ’ کے تحت سماعت کی درخواست کی۔ مسٹر سنگھ نے بدھ کو پنجاب کے بھٹنڈہ میں وزیر اعظم مودی کے سڑک کے ذریعے سفر کے دوران سکیورٹی چوک سے متعلق معاملے کو بہت ضروری بتاتے ہوئے اس سے متعلق عرضی پر جلد سماعت کرنے پر زور دیا ۔