وزیراعظم کی آمد، سیکورٹی کے مثالی انتظامات

سرینگر /بلال فرقانی/ وزیر اعظم نریندر مودی کے سرکاری دورے کے دوران 20-21جون کو سرینگر کے سیول لائنز علاقے میں خاص کر سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ڈل جھیل اور ایس کے آئی سی سی جانے والے گپکار اور بلیوارڈ روڑ کو تقریباً عام ٹریفک کی آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔سونہ وار کراسنگ سے گپکار کی جانب روڑ کو بند کردیا گیا ہے جبکہ ڈل گیٹ سے نہرو پار، نشاط شالیمار روڑ بھی بند کیا گیا ہے۔ نشاط سے ڈل گیٹ کی طرف آنے والے ٹریفک کو فور شور روڑ کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ڈل جھیل کی سیکورٹی کیلئے فورسز کی ٹیمیں گشت کررہی ہیں۔شہر میں تین روز قبل ہی گاڑیوں کی تلاشی کارروائی شروع کی گئی تھی۔ ایس کے آئی سی سی کو سپیشل کمانڈوز نے اپنی نگرانی میں رکھا ہے۔سبھی کراسنگ مقامات پر ڈرون کے ذریعے بھی نگرانی کی جارہی ہے۔لالچوک اور اسکے گردو نواح میں ڈرونز سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔دریں اثناء سول لائن کے کئی پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔