وزیراعظم مودی ہفتہ کو’سینٹراسٹیٹ سائنس کانکلیو‘ کا افتتاح کریں گے

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی 10 ستمبر کو صبح 10.30 بجے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے دو روزہ ’سینٹر اسٹیٹ سائنس کانکلیو‘کا افتتاح کریں گے۔ یہ کانفرنس احمد آباد کے سائنس سٹی میں منعقد کی جا رہی ہے۔وزیر اعظم کی جانب سے ملک میں اختراع، جدت طرازی اور صنعت کاری میں سہولتیں فراہم کرنے کی غرض سے کی جانے والی انتھک کوششوں کے عین مطابق، اپنی نوعیت کے اس اولین اجلاس کی بدولت، تعاون پر مبنی وفاقیت کے جذبے کے تحت، مرکز- ریاست تال میل اور اشتراک مستحکم بنے گا، جس سے کہ ملک بھر میں سائنس اور ٹکنالوجی نیز اختراع (ایس ٹی آئی) کا ایک مضبوط ایکو سسٹم وضع کیا جاسکے گا۔اس اجلاس میں مختلف موضوعاتی شعبوں کے بارے میں نشستیں بھی منعقد ہوگی۔