وزیراعظم روزگار پیداواری پروگرام

سرینگر//جموں کشمیربینک کوچھوٹی،بہت چھوٹی اور درمیانہ درجوںکے کاروبار کی وزارت کی طرف سے کھادی انڈیاایوارڈس میں پہلا پائیدان ملا ہے، جو اُسے وزیراعظم روزگار پیداواری پروگرام کے نفاذ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے دیاگیا۔کھادی اور ولیج انڈسٹریز کمیشن کے چیئرمین ونے کمار سکسینہ نے ایک تقریب پرمالی سال 2020-21 کیلئے بینک کویہ اعلیٰ اعزازپیش کیا جسے جموں کشمیر بینک کی طرف سے دہلی زون کے سربراہ کیرتی شرما نے وصول کیا۔اس چوتھے اعزازپر بینک کے چیف ایگزیکیٹوافسراورمنیجنگ ڈائریکٹر بلدیوپرکاش نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے اِسے بینک کے عملہ کی بہترین کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز بینک کے عملے کے حوصلوں کو بلندکرنے میں آگے تک جائے گاجس سے ہماراادارہ کامیابی کی نئی منزلوں کو چھولے گا۔انہوں نے کہا کہ باوقار پلیٹ فارموں سے ہماری سخت محنت کو تسلیم کئے جانے سے ہم سے اور بھی زیادہ امیدیں اور توقعات وابستہ کی جارہی ہیں جنہیں ہمیں پورا کرناہوگا ۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم مستقبل میں مزید اپنی کارکردگی کونکھاریں گے اور اپنے تمام متعلقین کو اپنی کارکردگی سے مطمئن کریں گے ۔