لندن/برطانوی نڑاد پاکستانی باکسنگ ا سٹار عامر خان کو ایک مقابلے سے قبل وزن مقررہ حد تک لانے کے لیے جرابوں سمیت تمام کپڑے اتارنے پڑ گئے۔عامر خان اور کولمبیئن باکسر سموئیل ورگاس کے درمیان ایرینا برمنگھم میں ہونے والے مقابلے کا دن آن پہنچا ہے، میچ سے پہلے دونوں باکسرز کا وزن کیا گیا۔وزن کرنے کے دوران انتہائی دلچسپ صورتحال ا±س وقت پیدا ہوئی جب عامر خان کا وزن ویلٹر ویٹ کے لیے مقررہ حد 147پاو¿نڈز سے صرف 2اونس زیادہ ہوگیا۔باکسر کو وزن حد میں لانے کے لیے اپنی جرابوں سمیت بچے کچے تمام کپڑے اتارنے پڑے تو وزن مقررہ حد تک پہنچا۔سابق عالمی چیمپئین عامر خان فائٹ جیت کر دسمبر میں ویلٹر ویٹ کیٹگری کی ٹائٹل فائٹ کے خواہاں ہیں۔