وزارت ریلوے کا اہم اقدام | 14 اسٹیشن ’’وائی فائی ‘‘ سے منسلک

نئی دہلی// مرکزی وزارت ریلوے نے جموں کشمیر کے سبھی ریلوے اسٹیشنوں کو ’’وائی فائی ‘‘ سے منسلک کر دیا ہے جس کے تحت اب صارفین کو وائی فائی سہولیات مفت دستیاب رہیں گی ۔ عالمی وائی فائی دن کے موقعہ پر وزیر ریلوے پیوش گوئل نے کہا’’ مجھے یہ خوشی ہے کہ سرینگر اور وادی کشمیر کے 14 اسٹیشن دنیا کے ایک سب سے بڑے مربوط عوامی وائی فائی نیٹ ورک کا ایک حصہ بن گئے ہیں، جس نے ملک کے چھ ہزار سے زائد اسٹیشنوں کو آپس میں جوڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وائی فائی جموں و کشمیر کے بارہمولہ، ہامرے ، ، پٹن، مازہامہ بڈگام، نوگام سرینگر، پانپور، کاکا پورہ، اونتی پورہ، پنزگام، بیجبہاڑہ، اننت ناگ، سدورا، قاضی گنڈ اور بانہال اسٹیشنوں پر دستیاب رہے گا۔وزیر ریلوے پیوش گوئل نے کہا کہ وادی کے تمام اسٹیشنوں پر اب وائی فائی دستیاب ہوگا۔وزیر نے کہا 'یہ ڈیجیٹل انڈیا مشن کیلئے ایک اہم اقدام ہے،’’ میں اپنی ٹیم، انڈین ریلوے اور ریل ٹیل کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جس نے اس قابل ذکر کارنامے کے حصول کے لئے انتھک محنت کی ہے۔بیان کے مطابق ابتدائی طور پر جموں وکشمیر میں یہ خدمت جموں، کٹھوعہ، بدھی، چھھن اروریئن، ہیرا نگر، گھگوال، سانبہ، وجے پور، بڑی برہمنہ، جموں توی، بجالٹا، سنگر، منوال، رام نگر اسٹیشنوں پر دستیاب تھی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ریل ٹیل کو وزارت ریلوے کے سپرد کیا گیا تھا کہ وہ تمام اسٹیشنوں پر پبلک وائی فائی فراہم کرے گی ۔