ورنو لولاب کے جنگلات میں جنگجوؤں کیخلاف دوبارہ آپریشن

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے ورنو لولاب میں ممکنہ طور پر فرار جنگجوئو ں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے فورسز نے دوبارہ تلاشی کاروائی شروع کی ۔ہفتہ کے روز ورنو کے دانا بہک جنگل میں فوج اور جنگجوئو ں کے درمیان جھڑپ شروع ہو ئی تھی، جس کے بعد تلاشی کارروائی کے دوران 4رائفلیں  پولیس نے بر آمد کیں۔پولیس نے سنیچر کی رات تلاشی کارروائی روک دی تھی لیکن اتوار کی شام گئے دیر فوج ،سی آر پی ایف اور سپیشل آپریشن گروپ نے گھنے جنگلات میں چھپے بیٹھے جنگجوئو ں کو ڈھو نڈ نکالنے کے لئے دوبارہ تلاشی کارروائی شروع کی ۔علاقہ میں فوج کی بھاری نفری تعینات ہے اور تما م راستو ں پر ناکہ لگائے گئے ہیں۔