کپوارہ//قدرتی حسن سے مالا مال لولاب کا ورنو علاقہ میںبنیادی سہولیات کا فقدان ہے جس کی وجہ سے لوگو ں میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ کپوارہ ضلع کے اس تا ریخی گائو ں کی طرف آج تک کسی بھی حکومت نے تو جہ نہیں دی جس کے باعث وہ بنیادی سہولیات کے لئے ترس رہے ہیں ۔مقامی لوگو ں نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ دور جدید میں بھی بجلی ،پینے کے صاف پانی اور بہتر سڑکو ں رابطو ں کے لئے پریشان ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ورنو میں اندرونی رابطہ سڑکو ں کا حال ابتر ہے اور آج تک ان سڑکو ں کی مرمت بھی نہیں کی گئی ۔ورنو کے لوگو ں کا مزید کہنا ہے کہ علاقہ میں طبی سہولیات کا اس قدر فقدان ہے کہ یہا ں کے مریضوں کو اپنا علاج و معالجہ کرانے کے لئے کپوارہ ،ہندوارہ یا سرینگر کے اسپتالو ں کا رخ کرنا پڑتا ہے کیونکہ علاقہ میں کوئی بڑا سپتال نہیں ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے علاقہ میں بجلی کا نظام درہم برہم ہے کیونکہ بوسید بجلی کے کھمبو ں اور ترسیلی لائنو ں کی وجہ سے انہیں بجلی بحران کا بھی سامنا ہے ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ دہائیاں گزرنے کے باوجود بھی ورنو علاقے کا بجلی نظام درست نہیں کیا گیا اور آج بھی ترسیلی لاینیں درختو ں سے لٹکائی ہوئی ہیں ۔لوگو ں کی شکایت ہے کہ آج تک اس علاقہ کی طرف کسی بھی سرکار نے توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے یہا ں کے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ لولاب کی طرف اپنی توجہ مرکوز کر کے لوگو ں کے مسائل حل کریں۔