ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل میں ہندوستان سرفہرست

دبئی/یو این آئی/اتوار کو ویلنگٹن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد نیوزی لینڈ دو مقام پھسل کر ہندوستان ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ ٹیبل میں سب سے اوپر پہنچ گیا ہے۔ویلنگٹن ٹیسٹ سے قبل نیوزی لینڈ چار میچوں میں 36 پوائنٹس اور 75 پوائنٹس فیصد کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست تھا۔آج نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 172 رنز کی زبردست شکست کے بعد 2021 کے ڈبلیو ٹی سی چیمپئنز سرفہرست مقام سے محروم ہو گئے اور 60 فیصد نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے۔ ہندوستان کو ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل میں آسٹریلیا کے خلاف جیت کا فائدہ ہوا ہے اور وہ 64۔58 پوائنٹس فیصد کے ساتھ ٹیبل میں سب سے اوپر پہنچ گیا ہے۔ ہندوستان نے آٹھ میں سے پانچ ٹیسٹ میچ جیتے ہیں اور ایک میچ ڈرا ہوا تھا۔آسٹریلیا 59۔09 فیصد اور 78 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں تیسرے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا نے 11 میں سے سات ٹیسٹ جیتے ہیں۔ اسے تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ایک ٹیسٹ ڈرا ہوا ہے۔جبکہ بنگلہ دیش 50 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ پاکستان کا نمبر 36۔66 ہے اور یہ پانچویں نمبر پر ہے۔ ویسٹ انڈیز 33۔33 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے اور جنوبی افریقہ 25 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ چوتھے ٹیسٹ میں ہندوستان سے شکست کے بعد انگلینڈ کے پوائنٹس فیصد 19۔44 ہے اور وہ آٹھویں نمبر پر آ گیا ہے۔