وراٹ منفی کرکٹ کھیل رہے ہیں: مارک وا

سڈنی/ آسٹریلیا کے سابق سلامی بلے مارک وا نے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کی بیٹنگ اسٹائل کی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی یکسوئی سے بھٹک گئے ہیں اس لئے منفی بلے بازی کر رہے ہیں۔وراٹ بنگلور ٹیسٹ کے پہلے دن ہفتہ کو آسٹریلوی آف اسپنر ناتھن لیون کی گیند پر شاٹ نہیں کھیل پائے اور وہ 12 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دیے گئے ۔مارک وا نے کہاکہ وراٹ کا دماغ اس وقت کام نہیں کر رہا ہے ۔وہ اپنے کھیل پر ارتکاز نہیں رکھ پا رہے ہیں۔دو قریبی فیلڈروں کی وجہ سے وہ زیادہ پریشانی میں دکھائی دے رہے ہیں۔ان کے ارد گرد دو قریبی فیلڈروں کی وجہ سے وہ منفی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور اس کا اثر ٹیم پر پڑ رہا ہے ۔بنگلہ دیش کے خلاف ڈبل سنچری لگانے کے بعد سے ہندستانی کپتان خراب فارم سے دو چار ہیں۔وہ گزشتہ تین اننگز میں صرف 25 رنز ہی بنا سکے ہیں۔سابق کرکٹر نے کہاکہ وراٹ یہ سوچ رہے ہیں کہ اگر بلے نے گیند کو چھو لیا تو کیچ کر لئے جائیں گے جبکہ بلے باز کو اس سوچ کے ساتھ میدان پر نہیں اترنا چاہئے ۔
اس منفی کرکٹ کا ٹیم پر مضر اثر پڑ رہا ہے ۔ہندستانی کپتان نے پہلے میچ کے بعد کہا تھا کہ ان کی ٹیم کو اب زیادہ محنت کرنا ہوگی۔ لیکن خود کپتان اس میں کامیاب نہیں ہو پا رہے ہیں۔ یو این آئی۔