وجے دیوس|| 1971کے جانبازوں کو سلام: منوج سنہا

 یو این آئی

سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کے روز وجے دیوس (یوم فتح) کے موقع پر لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔انہوں نے کہا ‘میں وجے دیوس پر اپنے فوجی جوانوں کے حوصلے اور قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے سال 1971 میں ہمیں فتح سے ہمکنار کیا۔ہفتے کو سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ‘میں وجے دیوس پر اپنے فوجی جوانوں کے حوصلے اور قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے سال 1971 میں ہمیں فتح سے ہمکنار کیا۔ان کا مزید کہنا تھا ‘ان (فوجی جوانوں) کی شاندار بہادری اور قربانی کا جذبہ آنے والی نسلوں کو مسلسل حوصلہ دیتی رہے گی’۔بتادیں کہ ملک میں ہر سال 16 دسمبر کو وجے دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔یہ دن 16 دسمبر 1971 کو پاکستان پر فتح حاصل کرنے کے طور پر منایا جاتا ہے۔جس کے نتیجے میں سابق مشرقی پاکستان سے بنگلہ دیش کا قیام ہوا۔