جموں// سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر اور سابق رکن قانون ساز کونسل وجے بقایا پارٹی سے مستعفی ہوگئے ہیں۔بقایا نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھیج دیا ہے ۔اُن کا استعفیٰ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دیوندرسنگھ رانانے نظر بند پارٹی سربراہ ڈاکٹر عبداللہ کی طرف سے قبول بھی کرلیا ہے۔گزشتہ روز کانگریس کے دو سینئر لیڈران منجیت سنگھ اور وکرم ملہوترا مستعفی ہوگئے تھے اور عین ممکن ہے کہ یہ سبھی لیڈران الطاف بخاری کی گئی سیاسی جماعت اپنی پارٹی میں شامل ہونگے جس کا قیام آج عمل میں لایاجارہا ہے۔