وتہ لار گاندربل میں آوارہ کتوں کے حملے | 10بھیڑیں موقع پر ہی ہلاک ،کئی زخمی

گاندربل//گاندربل کے علاقہ وتہ لار میں بدھ کی شام آوارہ کتوں نے ایک حملے میں 10 بھیڑ ہلاک کردئے۔ وتہ لار کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ عبدالغنی بٹ ولد وہاب بٹ ساکن وتہ لار کے 30 بھیڑوں پر آوارہ کتوں نے حملہ کیا اور تقریباً 10بھیڑموقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر زخمی ہوگئے۔اس موقع پر مقامی لوگوں کے شور مچانے پر آوارہ کتے بھاگ گئے۔ زخمی بھیڑوں کا قریبی ویٹر نری میں علاج کیا جارہا ہے ۔