وبودھ گپتاکاتاجروں کے ساتھ اجلاس

 راجوری//ملک میںگڈس اینڈسروسز ٹیکس کے ذریعے ایک ٹیکس نظام لاگوہونے کاایک سال مکمل ہونے کے سلسلے میں راجوری میں بی جے پی کی طرف سے مختلف تقریبات کاانعقادکیاجارہاہے ۔یہاں تاجروں اورصنعتکاروں کے ساتھ منعقدہ میٹنگوں کے دوران ایم ایل سی وبودھ گپتانے جی ایس ٹی کوگیم چینجرقانون قراردیا۔انہوں نے کہاکہ جی ایس ٹی کی وجہ سے تجارتی طبقہ کوکافی زیادہ فائدہ پہنچاہے۔انہوں نے کہاکہ جی ایس ٹی ہندوستانی معیشت کوبہتربنانے کی بھرپورصلاحیت رکھتاہے ۔انہوں نے کہاکہ اس ٹیکس نظام سے ٹیکس ٹیررازم اورانسپکٹرراج کاخاتمہ کیاہے جو ہندوستانی تاجروں کے مفادمیں ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ جی ایس ٹی سے عام لوگوں کوبھی کافی فائدہ پہنچ رہاہے۔