وبودھ گپتانے راجوری میں سینٹری کمپلیکس کاسنگ بنیادرکھا

راجوری //ایم ایل سی وبودھ گپتانے ضلع کورٹ کمپلیکس راجوری میں سینٹری کمپلیکس سمیت دیگرعوامی سہولیات سے متعلق ڈھانچے کی تعمیرکاسنگ بنیادرکھا۔ اس دوران خطاب کرتے ہوئے سوچھ بھارت مشن کی عمل آوری زمینی سطح پرکرنے کیلئے عوام کارول اہم ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں انہوں نے کورٹ کمپلیکس کادورہ کیاتھاجہاں پرسائیلوں اوروکلاء نے بتایاتھاکہ انہیں سینٹری کمپلیکس نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کاسامناہے جس کے بعدسینٹری کمپلیکس کی تعمیرکی منظوری کروائی گئی ۔انہوں نے کہاکہ کورٹ کمپلیکس اہم جگہ ہے جہاں پرسہولیات کاہوناضروری ہے۔اس موقعہ پرصدرمیونسپل کمیٹی راجوری نے کہاکہ سوچھ بھارت مشن کے تحت صفائی کویقینی بنایاجارہاہے۔اس موقعہ پر صدرمیونسپل کمیٹی راجوری عارف جٹ ،نائب صدربھارت بھوشن وید ، صدربارکونسل ایڈوکیٹ حق نوازمرزا، سابق صدرراجندرگپتااوردیگروکلابھی موجودتھے۔