لاہور //پاکستان کے جشنِ آزادی کے موقع پر واہگہ اٹاری سرحد پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں پاکستان رینجرز نے بی ایس ایف اہلکاروں کو مٹھائی کا تحفہ دیا۔تقریب کے دوران پاکستانی رینجرز کی جانب سے بھارت کے سرحدی محافظوں کو مٹھائی پیش کی گئی۔پاکستان14 اگست 1947کو دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا، جبکہ اس کے اگلے ہی روز بھارت کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا۔15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز کی جانب سے بھی پاکستان رینجرز کو مٹھائی کا تحفہ دیا جاتا ہے۔
واہگہ اٹاری سرحد پر خصوصی تقریب
