واگہامہ بجبہاڑہ میں خونریز معرکہ,2 جنگجو جاں بحق ایک فرار

اننت ناگ//اننت ناگ بجبہاڑہ کے واگہامہ گائوں میں خونریز معرکہ آرائی میں 2 جنگجو جاںبحق جبکہ ایک مطلوب جنگجو فرار ہو گیا۔ پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ بجبہاڑہ انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والے جنگجو تین روز قبل بجبہاڑہ میںسی آر پی ایف اہلکار اور ایک6سالہ لڑکے کو ہلاک کرنے ملوث تھے۔اس دوران ضلع میں دسوسرے روز بھی انٹر نیٹ سروس معطل رہی۔

مسلح تصادم

  پولیس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ واگہامہ بجبہاڑہ گائوں میں کم سے کم 3جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس،3آر آر اور سی آر پی ایف نے پیر اور منگل کی شب محاصرہ کیا اور منگل کی صبح آپریشن شروع کیا۔طرفین کے درمیان صبح چھ بجے جھڑپ کا آغاز ہواجس کے ساتھ ہی  دونوں طرف سے فایرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔کچھ دیربعدعلاقہ میں موجودجنگجوئوں نے محاصرہ توڑکرفرارہونے کی کوشش کے تحت سیکورٹی فورسزپراندھادھندفائرنگ شروع کردی۔ طرفین کے درمیان شدیدنوعیت کی فائرنگ ہوئی اور بیچ بیچ میں دھماکے بھی ہوتے رہے۔تاہم زاہد احمد داس نامی جنگجو اس دوران فرار ہوا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ میوہ باغ میں درختوں کے درمیان اوپر ایک  ہائیڈ اوٹ بنایا گیا تھا جہاں یہ جنگجو قیام پذیر تھے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ جونہی فوجی اہلکار مذکورہ باغ کی طرف پیش قدمی کررہے تھے تو ایک جنگجو فرار ہواجبکہ جھڑپ کے دوران دو جنگجو جابحق ہو گئے ۔ جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت کے بارے میں پولیس نے کچھ نہیں کہا ہے تاہم مقامی لوگوں نے بتایا کہ جاں بحق جنگجوئوںمیں آکاش مظفر ولد مظفر حسین شیخ ساکن بوگام کولگام (12جون 2020) اوریاور احمد بٹ ولد غلام نبی بٹ ساکن ہٹی گام سری گفوارہ (14جولائی 2019)  شامل بتائے جارہے ہیں۔
پولیس بیان
 ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے کہا کہ واگہامہ بجبہاڑہ انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والے جنگجوتین روز قبل بجبہاڑہ میںسی آر پی ایف کے ایک جوان اور ایک پا نچ سالہ لڑکے کو ہلاک کرنے ملوث تھے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس (کشمیر) وجے کمار نے کہاکہ واگہامہ میں تین عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ جس میں آئی ایس جے کے (اسلامی اسٹیٹ جموں و کشمیر) عسکری تنظیم کا جاوید داس بھی شامل تھا لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔وجے کمار نے کہا کہ علاقہ میں تین عسکریت پسند موجود تھے جن میں سے دو کو ہلاک کیا گیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ بجبہاڑہ علاقہ میں آئی ایس جے کے کے چار عسکریت پسند سرگرم تھے، جو گزشتہ برس ایک پولیس اہلکار پر حملہ کر کے اسلحہ چھین کر فرار ہوئے تھے۔ اور حال ہی میں سی آر پی ایف گشتی پارٹی پر حملہ کیا تھا جس میں ایک کمسن بچہ اور ایک اہلکار ہلاک ہوا تھا۔
 

پلوامہ میں گرینیڈ پھٹ نہ سکا

اچھہ بل اننت ناگ میں تلاشیاں

نیوز ڈیسک
 
پلوامہ // پلوامہ میں فورسز کی ایک ناکہ پارٹی پر جنگجوئوں نے حملہ کیا جو ناکام ہوا۔سہ پہر کو پلوامہ پوسٹ آفس کے متصل شوپیان روڑ پر وشہ بگ بستی کے باہر جنگجوئوں نے فورسز کی ایک ناکہ پارٹی پر گرینیڈ داغا جو نشانہ چوک کر سڑک پر گر گیا لیکن پھٹ نہیں سکا۔اسکے فوراً بعد پولیس کے بم ڈسپوزل سکارڈ کو طلب کیا گیا جنہوں نے گرینیڈ کو ناکارہ بنایا۔ادھر اچھی بل اننت ناگ کے تین دیہات ایمو، وتری گام اورسندھو کا منگل کی صبح 19آر آر ،سی آر پی ایف164بٹالین اور پولیس نے کریک ڈائون کیا اور خانہ تلاشیاں لیں۔ تلاشیوں کا یہ سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس کے بعد محاصرہ ہٹایا گیا۔