گاندربل// واکورہ گاندربل میں گزشتہ تین روز سے تیندوے کی موجودگی سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ منگل کی شام تیندوا 54سالہ خاتون پر حملہ آور ہوا اور اسے شدید زخمی کردیا۔ آشا بانو زوجہ بشیر احمد گھر سے تھوڑی دوری پر موجود تھی جہاں اچانک تیندوا نمودار ہوا اور خاتون پر حملہ آور ہوا ۔ خاتون کو فوری طور پر نزدیکی طبی مرکز لے جایا گیا جہاں سے اسے مزید علاج معالجہ کے صدر ہسپتال سرینگر منتقل کر دیا گیا۔محکمہ جنگلی حیات کے انچارج فیروز احمد نے بتایا ٹیم علاقہ میں موجود ہے جو تیندوے کو پکڑنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔
واکورہ گاندربل میں تیندوا نمودار
