واڑون کی اندرونی سڑک رابطوں پر میکڈم بچھانے کا کام جاری

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے دورافتادہ علاقہ واڑون کی اندرونی رابطہ سڑکوںپر میکڈم بچھانے کا عمل جاری ہے جسکے تحت انشن، بسمینہ و انشن مرگی سڑک پر میکڈم بچھانے کا عمل جاری ہے اور علاقہ کی عوام میں خوشی کی لہر پائی جارہی ہے۔ علاقے کی عوام نے بتایا کہٓ اج تک وہ قدیم انسانوں کی زندگی بسر کررہے تھے لیکن اب انھیں امید ہے کہ علاقہ کی تعمیر و ترقی ہوئی پہلی مرتبہ علاقہ میں میکڈم بچھانے کا عمل شروع کیا گیا جبکہ علاقہ سڑک رابطہ سے محروم تھا ۔عاصف علی نوجوان نے بتایا کہ علاقہ سال کے چھ ماہ ضلع ہیڈکوارٹر سے کٹارہتاہے جس دوران علاقہ کی عوام مشکلات میں مبتلا ہوجاتی ہے اور مریضوں کو منتقل کرنے میں پریشانوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب علاقہ کی سڑکوں پر میکڈم بچھانے کا عمل خو ش آئندہے ۔انھوں نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ علاقہ میں اب بہتر طبی و تعلیمی نظام قائم ہوگا اور انتظامیہ عوام کے مطالبات کو پورا کرے گی تاکہ علاقہ کی عوام کومزید مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔