کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے بالائی علاقوں میںبرفباری نے تباہی مچادی ہے ۔مڑواہ و وڑاون میں بھاری پیمانے پر نقصان ہوا ہے جس کیلئے لوگوں نے انتظامیہ سے ٹیموں کو علاقہ میں بھیجنے کیلئے کہا ہے۔کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق واڑون کے افتی میں چوئی درمن پل برفباری کے سبب دریا میں ڈھہ گیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ پیدل چلنے والا پل کافی اہمیت کا حامل تھا جہاں عوام کو کئی کلومیٹر کا سفر چند منٹوں میں طے ہوتا تھا اگر اس پل کی مرمت کی گئی ہوتی تو یہ پل بچ جاتا۔ اگرچہ انھوں نے چند ماہ قبل ہی ضلع انتظامیہ سے اس پل کی مرمت کی مانگ کی تھی لیکن باجود اسکے اسکی طرف توجہ نہ دی گئی اور آج یہ پل ڈھہ گیا۔انھوں نے انتظامیہ سے جلد اس پل کو تعمیر کرنے کی مانگ کی۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقہ میں برفباری کے سبب بھاری پیمانے پر میوہ باغات کو نقصان پہنچاہے جسکے لئے انھوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ جلدازجلد ٹیموں کو روانہ کیا جائے اور نقصان کا جائزہ لیکر لوگوں کو معاوضہ فراہم کیا جائے۔
واڑون میں برفباری کے سبب بھاری نقصان
