واپس لئے گئے عہدے، اُمیدواروں کیلئے ’عمر کی حد‘ میں رعایت کا حکم جاری

جموں//انتظامی کونسل کے حالیہ فیصلے کی وجہ سے واپس لئے گئے عہدوں کے سلسلے میں جموں و کشمیر حکومت نے ان امیدواروں کیلئے عمر میں ایک بار کی چھوٹ کا حکم دیا ہے جنہوں نے پہلے ان آسامیوں کیلئے درخواست دی تھی اور عمر کے لحاظ سے اہل تھے لیکن اس دوران عمر کی بالائی حد سے تجاوز کر گئے ہیں ۔ حکومت نے یہ بھی کہا کہ اہلیت کی دیگر شرائط کی تکمیل سے مشروط ، امیدوار کو اوپری عمر کی حد کے لحاظ سے اہل تصور کیا جائے گا ، اگر وہ تازہ اشتہار کی تعمیل میں مذکورہ عہدوں کیلئے درخواست دیتا ہے جب جے کے پی ایس سی /ایس ایس بی کے ذریعے جاری کیا جاتا ہے ۔