یو این آئی
لندن//محمد عامر ایک بار پھر فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ اپنے ٹیسٹ کیریئر کے خاتمے کا اعلان کرنے کے ڈھائی سال بعد، بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز سفید رنگ کے کپڑوں اور سرخ گیند کے ساتھ دوبارہ میدان پرواپس آگئے ہیں۔ عامر نے نسیم شاہ کی جگہ انگلینڈ کے گلوسٹر شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب سے معاہدہ کیا اور جمعرات کو اس سیزن کا اپنا پہلا وکٹ لیا۔ عامر ابھی صرف 30 سال کے ہیں۔ حالیہ وقت میں عامر کے کیریئر کے بارے میں دنیا بھر میں یہ سوال تقریباً ناگزیر ہو گیا ہے کہ کیا وہ ریٹائرمنٹ سے باہر آنے پر غور کریں گے ؟ انہوں نے ساؤتھمپٹن میں کہا، “ٹیسٹ میں واپسی کے بارے میں بات کرنا جلدبازی ہوگی۔ آگے کیاہوگا یہ آپ کبھی نہیں بتاسکتے ۔ چیزیں بدلی جاسکتی ہیں لیکن فی الحال کے لئے میں گلوسٹر شائر کے لیے کھیل کر لطف اندوز ہو رہا ہوں۔