بنگلور// رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف آخری اووروں میں شاندار اننگز کھیلنے والے رائزنگ پونے سپرجائنٹس کے بلے باز منوج تیواری نے کہا ہے کہ وہ آخری اووروں میں گیندباز شین واٹسن کے دماغ کو پڑھنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ تیواری نے اتوار کو بنگلور کے خلاف 11 گیندوں میں 27 رن کی زبردست اننگز کھیلی۔اس دوران انھوں نے تین چوکے اور دو چھکے لگائے اور پونے کو آٹھ وکٹ پر 161 رن کے چیلنجنگ اسکور تک پہنچا یا۔ پونے نے یہ میچ 27 رن سے جیت لیا۔تیواری نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا، "میں گیندباز کے دماغ میں کیا چل رہا ہے ، اسے پڑھنے کی کوشش کر رہا تھا۔ میں دیکھ رہا تھا کہ واٹسن مہندر سنگھ دھونی کے خلاف کس طرح کی گیندبازی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے جو فیلڈنگ لگائی، اس سے الگ گیندبازی کی۔ اس طرح انہوں نے دھونی کا وکٹ بھی لیا۔ "31 سالہ کرکٹر نے کہا، "واٹسن نے جس طرح کی فیلڈنگ لگائی تھی اس سے مجھے پتہ چل گیا تھا کہ وہ میرے خلاف کس قسم کی گیندبازی کرنے والے ہیں لیکن جب ایک باؤنسر وائڈ ہو گئی تو مجھے پتہ چل گیا تھا کہ وہ دوبارہ ایسی گیند نہیں پھینکیں گے ۔ انہوں نے میرے پاس گیندبازی کی اور وہ اپنی حکمت عملی سے چوکے جس کا میں نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ "یواین آئی،