بڈگام//ترقیاتی کمشنر بڈگام طارق حسین گنائی نے چاڈورہ اور چرار شریف میں نالہ دودھ گنگا اور افزاری نالے میں آئی طغیانی کی وجہ سے کئی واٹر سپلائی سکیموںاور آبپاشی نہر کو ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ ایگزیکٹیوانجینئر پی ایچ ای چاڈورہ کے علاوہ مختلف متعلقہ محکموں کے افسران بھی تھے۔دورے کے دوران ترقیاتی کمشنر نے اُن جگہوں کا معائنہ کیا جہاں پائپ لاینوں کو نقصان پہنچا اور چاڈورہ قصبہ کے علاوہ ایک بڑی آبادی کے لئے پینے کے پانی کی سہولیت متاثر ہوگئی۔اُنہوں نے کہا کہ جن 12 واٹر سپلائی سکیموں کو نقصان پہنچا ہے اُن کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا گیا ہے اور ایک ہفتے کے اندر اندر تمام 15 نہروں کو بحال کیا جائے گا۔دریں اثنا ترقیاتی کمشنر نے پنڈت کیمپوں کا بھی دورہ کرکے وہاںدستیاب سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔