کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنرکشتواڑانگریزسنگھ رانانے قصبہ کشتواڑمیں پانی کی سپلائی کرنے والے واٹرانسٹلایشن اورفلٹریشن پلانٹس کامعائینہ کیا۔ا س دوران میٹنگ میں جنرل منیجر این ایچ پی سی، یوگیندرکوٹھا، ایکسین پی ایچ ای ، سدیش کوتوال ،نائب صدر میونسپل کمیٹی کشتواڑفردوس احمد مینگنو ،اے ای ای پی ڈبلیوڈی،اے ای ای پی ایچ ای ،جے ای ودیگراہلکاران موجودتھے۔ڈی ڈی سی نے پچاس ہزار،نوے ہزاراورایک لاکھ گیلن ہرروز حوضوں میں جمع کرنے والے فلٹریشن پلانٹوں کے کام کاج کاجائزہ لیا۔اس موقعہ پر پی ایچ ای حکام کوہدایات دی گئیں کہ وہ پلانٹوں میں الم /بلیچنگ پائوڈر/کلورین کااستعمال کریں اورصاف ستھراپانی لوگوں کومہیاکرایاجائے۔ایکسین پی ایچ ای نے بتایاکہ قصبہ میں پانی کی قلت دورکرنے کیلئے تین لائنیں جن میں فلٹریشن پلانٹ تابس سٹینڈ، فلٹریشن پلانٹ تامالی پیٹھ ،فلٹریشن پلانٹ تھاسلام کائی ،بناسٹن شروع کی گئی ہیں۔
واٹرانسٹلایشن اورفلٹریشن پلانٹوں کامعائینہ
