وانگت کنگن میں لنگور پکڑا گیا

کنگن//برفباری کے بعد غذا کی تلاش کے لئے جنگلی جانوروں نے انسانی بستیوں کا رخ کیا ہے۔ وانگت کنگن میں لوگوں نے ایک لنگور کو دیکھا جس کے بعد انہوں نے وایڈ لایف اہلکاروں کو مطلع کیا اور انہوں نے اس جنگلی جانور کو بیہوش کرکے داچھی گام پارک میں منتقل کیا۔ وائلڈ لایف افسرفاروق احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ یہ جانور بالہ تل کے راستے سے آیا تھا اور وانگت کے جنگلات میں پناہ لیکر اب بستی میں میوہ درختوں کو نقصان پہنچا رہا تھا جس کے بعد منگل کو اس جانور کوبیہوش کرکے داچھی گام پارک منتقل کیا گیا۔