والنٹری میڈی کیئر سوسائٹی کی فرسٹ ایڈ ٹریننگ اختتام پذیر

سرینگر//والنٹری میڈیکیئر سوسائٹی نے علاقائی ریڈ کراس برانچ کشمیر اور  کشمیر یونیورسٹی کے تعاون سے وی ایم ایس کے کیمپس میں تین روزہ فرسٹ ایڈ ٹریننگ اختتام پذیر ہوئی۔ ٹریننگ میں کئی اہم موضوعات کا احاطہ کیا گیا ۔ ریڈ کراس کے ریسورس پرسن ڈاکٹر ایتیندر پال سنگھ بالی تھے۔ این ایس ایس کشمیر یونیورسٹی کے پروگرام افسر اور وی ایم ایس کے پیشہ ور عملہ سمیت 25 شرکاء تھے۔ پہلی بار دو وہیل چیئر استعمال کرنے والوں نے بھی تربیت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس موقع پر وہیل چیئر استعمال کرنے والی انشا اور عشرت نے کہاکہ اس ابتدائی طبی امداد کی تربیت کا حصہ بننا ایک شاندار تجربہ تھا۔ ہم اب اندازہ لگانے، مدد کرنے اور ذمہ داری سے کام کرنے کی قابلیت محسوس کرتے ہیں۔این ایس ایس کشمیر یونیورسٹی کے ایک پروگرام افسر نے کہا کہ ایک ماہر تعلیم ہونے کے ناطے، اس تربیت میں شرکت کے بعد، میں اب اس پوزیشن میں ہوں کہ میں اپنے لیے حفاظت، معاشرے کے لیے ذمہ داری، حالات کے لیے ہوشیاری، بہترین مدد کے لیے شمولیت اور نقل و حمل کا انتخاب کر سکوں۔ ڈاکٹر میر محمد مقبول صدر والنٹری میڈیکیئر سوسائٹی نے ٹریننگ کے مندرجات اور ٹرینیز کی فعال شرکت کو سراہا۔وی ایم ایس نے اس ٹریننگ کو کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچانے کیلئے علاقائی ریڈ کراس برانچ کشمیر کا بھی شکریہ ادا کیا۔