والد کی وفات پربٹہ کراٹے کے ساتھ مزاحمتی جماعتوں کا اظہار تعزیت

سرینگر//محاذ آزادی اور مسلم لیگ نے لبریشن فرنٹ (آر)کے محبوس چیئرمین فاروق احمد ڈارعرف بٹہ کراٹے کے والد غلام رسول ڈار کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ محاذ آزادی کے صدر سید الطاف اندرابی اورترجمان محمد یوسف گلکار نے لبریشن فرنٹ (آر) کے محبوس چیئرمین فاروق احمد ڈارعرف بٹہ کراٹے کے والدغلام رسول ڈار کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی چند ماہ قبل فاروق احمد ڈارکی والدہ رحلت کرگئیں اور اب ان کے والد بھی وفات پاگئے لیکن اُن کو اپنے والدین کے آخری رسومات میں شامل ہونے کیلئے پیرول پر بھی رہا نہیں گیا۔ مسلم لیگ نے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار گھرانے سے تعزیت کی ہے۔پارٹی کے چیئرمین مشتاق الاسلام نے ایک وفد کے ہمراہ بٹہ کراٹے کے گھر جاکر سوگوار گھرانے سے تعزیت کی۔ ڈیموکریٹک پولیٹکل مومنٹ کے چیئرمین فردوس احمد شاہ نے لبریشن فرنٹ (آر) کے محبوس چیئرمین فاروق احمد ڈار کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا اورمرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔