واشنگٹن میں 24 جنوری تک ایمرجنسی نافذ

واشنگٹن// امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 20 جنوری کو نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری سے قبل کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کے اندیشے کے پیش نظر دارالحکومت واشنگٹن میں 24 جنوری تک ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔
وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ٹرمپ نے 20 جنوری کو بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے قبل اور اس دوران تشدد کے اندیشے کے سبب مقامی اور وفاقی افسران کی بڑھتی تشویش کے درمیان ملک کے دارالحکومت میں 11 جنوری سے 24 جنوری تک ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی تفتشی ایجنسی (ایف بی آئی) نے بائیڈن کی تقریب حلف برداری 20 جنوری سے پہلے پارلیمنٹ کی عمارت ’کیپیٹل ہل‘ سمیت تمام 20 ریاستوں میں مسلح مظاہرے کے اندیشے کی بابت انتباہ جاری کیاہے۔