واسکورہ میںترسیلی لائن گرنے سے گائے ہلاک

File Photo

گاندربل/راجہ ارشاد/واسکورہ گاندربل میں محکمہ بجلی کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی سے اچانک 11 ہزاروولٹ کی ترسیلی لائن گرنے سے گائے لقمہ اجل بن گئی۔واسکورہ گاندربل سے زبیر احمد راتھر ولد غلام احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ دن کے 12 بجے اچانک ان کے صحن سے گزرنے والی 11 ہزار ترسیلی لائن گرگئی جس کے نتیجے میں رہائشی مکان اور افراد خانہ معجزاتی طور پر بچ گئے ،تاہم گاوخانہ کے باہر موجود گائے پر ترسیلی لائن گرگئی اور بجلی کا کرنٹ لگنے سے گائے ہلاک ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بارہا محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام سے کہا تھا کہ ترسیلی لائنوں کی مرمت کی جائے اور رہائشی علاقوں کے قریب سے ہٹائی جائے لیکن محکمہ نے لیت لعل سے کام لیا. جس کے نتیجے میں ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی گائے موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔