وارپورہ سوپورمیں حادثہ، موٹرسائیکل سوارزخمی

سوپور//غلام محمد//وارپورہ سوپور کے نزدیک ایک موٹرسائیکل سوارحادثے کاشکار ہوکر شدیدزخمی ہوا۔آیت مولہ بانڈی پورہ کامشتاق احمد صوفی نامی اس موٹر سائیکل سوارکوایک سینٹروکار نے ٹکرماردی،جس کی وجہ سے موٹرسائیکل سے گرکرزخمی ہوا۔اُسے فوری طور سب ضلع اسپتال سوپور لیجایا گیاجہاں سے ڈاکٹروں نے اُسے سکمزصورہ مزیدعلاج کیلئے منتقل کیا۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزیدتحقیقات شروع کردی ہے۔