وادی کے فٹبال شائقین کیلئے خوش خبری

سرینگر//نومبر میں وادی میں کھیلے جانے والے سینئر فتبال لیگ سے قبل جموں کشمیر فٹبال ایسوسی ایشن اورجموںکشمیر سپورٹس کونسل 17سے23اکتوبر تک ٹی آر سی فٹبال ٹرف سٹیڈیم میں مشترکہ طور آل انڈیا انوی ٹیشن کپ 2018کاانعقاد کررہے ہیں۔یہ ٹورنامنٹ ناک آئوٹ بنیادوں پر کھیلا جائے گا اور 23اکتوبر کو کوراٹر وائنل میچ 3 بجے کھیلے جائیں گے۔اس سلسلے میں فیفا اور اے آئی ایف ایف کے تمام ضابطوں پر عمل کیا جائے گا اور ریفری اس کیلئے اے آئی ایف ایف مقرر کرے گی۔اس کے علاوہ اے آئی ایف ایف کا میچ کمشنر بھی ایفری  ایسسر کے ساتھ موجود ہے گا۔ اس حوالے سے 17اکتوبر کو ایک پریس کانفرنس کااہتمام کیا گیا ہے جس کے دوران ٹورنامنٹ سے متعلق جانکاری ذرائع ابلاغ کوفراہم کی جائے گی ۔اس ٹورنامنٹ میں کئی معروف کھلاڑی حصہ لیں گے۔ٹورنامنٹ میں ملک کی 4ٹیمیں منرواپنجاب  ایف سی ،بنگلاروایف سی،عہلی یونائیٹڈ ایف سی،اور سودیوا ایف سی شرکت کررہی ہیں ،جبکہ چار مقامی ٹیمیں بھی ٹورنامنٹ میں اپنا لوہا منوا لیں گی،جن میں رئیل کشمیر ایف سی،لون سٹار کشمیر ایف سی،اسٹیٹ فٹبال اکیڈمی اور جے کے بنک ایف سی شامل ہیں۔