سرینگر//عالم شجر کاری کی مناسبت سے محکمہ جنگلات نے پرائیوٹ سکول ایسو سی ایشن کے اشتراک سے جے کے پبلک سکول ہمہامہ میں بین الاقوامی یوم جنگلات منایا۔جس کا موضوع ’’جنگلات وتعلیم‘‘ تھا۔اس موقعہ پر چیف کنسرویٹر فارسٹس فاروق گیلانی مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔انہوںنے سکول میں شجرکاری مہم کاآغاز کیا۔تقریب میں کنسرویٹر فارسٹس سرینگر سرکل،زراعت ٹائمز کے ایڈیٹر انچیف ،انورمنٹل لائیر اوردیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔تقریب سے خطاب کے دوران مقررین نے جنگلات کے تحفظ اور شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے انفرادی اوراجتماعی سطح پر کام کرنے پر زوردیا تاکہ ایک سرسبز اورشاداب ماحول یقینی بن سکے۔مقررین نے یوم جنگلات منانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔انہوںنے کہا کہ سکولوںمیں اپنی نرسریاں قائم کی جائیں گی۔جس کے لئے محکمہ تعائون فراہم کرے گا۔انہوںنے کہا کہ محکمہ نے پرائیوٹ اورسرکاری سکولوں کے لئے 45000پودے فراہم کئے ہیں۔
وادی میں سبزیوں کی پیدوار 12سو کروڑ روپے تک پہنچ گئی
۔200نوجوان کوتربیت کیلئے بھیجا جائے گا:ناظم زراعت
سرینگر //محکمہ زراعت نے بڈگام میں نوروز کی آمد پرشجر کاری کے حوالے سے ایک جانکاری پروگرام کا اہتمام کیا ۔ ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ کشمیر وادی میں سبزیوں کی پیدوار 12سو کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے جس میں سے 600کروڑ کی سبزیاں بیرون ریاستوں میں فروخت کی جاتی ہیں ۔انہوںنے کہا کشمیر کو یہ مقام حاصل ہے کہ یہاں موسم شجر کاری کیلئے موزون ہے ۔ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ ہم سبزیوں کی پیدوار کی مناسب صلاحیت تک پہنچ چکے ہیں اور محکمہ کی یہ کوشش آگے بھی جاری رہے گی ۔انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ 200نوجوان کی نشاندہی کریں جنہیں پونے اور بنگلورو میں تربیت کیلئے بھیجا جا سکے ۔اس موقعہ پر چیف اگری کلچر افسر بڈگام ، جوائٹ ڈائریکٹر ،کے علاوہ دیگر افیسران بھی موجود تھے ۔