سرینگر//وادی میں درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ہی شہر سرینگر میں پیاس بجھانے والی اشیاء اور آیس کریم کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ وادی کشمیر میں دھوپ نکلنے کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت میں معمولی اضافے کے ساتھ ہی شہر سرینگر میں آیس کریم اور مشروبات کی دکانیں کھل گئیں ہیں ۔آیس کریم ،تربوزہ کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہواہے۔ لوگوں کی شکایت ہے تربوزہ آج سے ایک ہفتہ قبل 20سے30روپے میں فروخت ہورہا تھا تاہم آج یہی تربوزہ فی کلوگرام60سے70روپے میں فروخت کیا جاتا ہے ۔ اسی طرح جو آئس کریم گزشتہ سال10روپے میں بازار میں دستیاب تھی آج وہ آیس کریم 20روپے کے حساب سے دستیاب ہے جبکہ کچھ دیگر اقسام کی آیس کریم اور سافٹی کی قیمتوں میں دکاندارو ں نے از خود اضافہ کیا ہے ۔بڑھتی قیمتوں پر عوام میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور مطالبہ کیاکہ قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے اقدامات کئے جائیں۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ زائدالمعیاد مشروبات کو فروخت کرنے والے مرتکبین کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔ (کے این ایس)
وادی کے درجہ حرارت میں اضافہ
