سرینگر//وادی کشمیر میں بدھ کے روز کورونا وائرس میں مبتلا27 مریضوں کا اضافہ ہوگیا ۔
سرکاری ترجمان روہت کنسل نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ جن27افراد کے ٹیسٹ رپورٹ آج مثبت آئے اُن سب کا تعلق وادی کشمیر سے ہے۔
اس طرح جموں کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد407تک پہنچ گئی ہے۔
ان میں سے351کا تعلق وادی جبکہ56کا تعلق جموں صوبے سے ہے۔
گذشتہ روز جن12افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے اُن میں ایک ڈاکٹر بھی شامل تھا۔
وادی کشمیر میں اس طرح کورونا مریضوں میں اضافے پر عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے اورلوگ خوف کا شکار ہورہے ہیں۔