وادی کو لداخ سے ملانے والی زوجیلا ٹنل کی تعمیر کیلئے بلاسٹنگ کا آغاز

سرینگر// وادی کشمیر کو لداخ خطے سے ملانے کیلئے ہر موسم میں کام آنے والی شاہراہ کو ممکن بنانے کیلئے تعمیر کی جانے والی زوجیلا ٹنل پر جمعرات کو کام آغاز ہوگیا۔اس سلسلے میں زوجیلا کے دونوں طرف بلاسٹنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق ٹنل کی تعمیر کیلئے بلاسٹنگ کا افتتاح مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے آن لائن انجام دیا اور یوں مذکورہ ٹنل کے تعمیر ی کام کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔
یہ برصغیر ایشیا کی سب سے بڑی یعنی 14.5کلومیٹرٹنل ہوگی جس سے لداخ خطے کے ساتھ وادی کشمیر کا رابطہ ہر موسم میں ممکن بنے گا۔