رام بن //ڈی آئی جی ڈوڈہ ،کشتواڑ ، رام بن بسنت کمار رتھ نے وادی چناب کے اضلاع کے دیہی علاقوں کے طلاب کو منی بھارت درشن دورے پر ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔43طلاب اور چار کئیر یکروں بشمول 03 این جی اوزاور پولیس کے ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ ہیڈ کوارٹرس ڈوڈہ افتخار احمد دورے کا حصہ ہیں۔6دن کے دورے کے دوران طلاب اہم تواریخی مقامات اور امرتسر، چندی گڑھ اور قومی راجدھانی دہلی کے اہم مقامات کا دورہ کریںگے اور سیاسی شخصیات ،نوبل انعام یافتہ ،سینئر ایڈمنسٹریٹو افسراں سے تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ دہلی کے نامور سکولوں کا بھی دروہ کریں گے۔دورے کی ایک خاص اہمیت ہے کینوکہ نہ صرف دورے پر جارہے طلاب کو فائدہ ہوگا بلکہ اس سے دیگر طلاب کو بھی مستقبل کے دوروں میں شرکت کرنے پر راغب کیا جا سکے گا۔گروپ کو دورے ہپر روانہ کرنے سے قبل ڈی آئی جی نے طلاب سے تبادلہ خیال کیا اور انہیں اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔ڈی آئی جی نے طلاب کو ایسے دوروں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ لینے کی صلاح دی اور تمام اہم مقامات کی ہر ممکنہ جانکاری حاصل کرنے کی صلاح دی۔ ایس ایس پی رام بن ،ایڈیشنل ایس پی رام بن، ڈی آئی جی ڈی کے آر ریئنج کے ایس او ،ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرز رام بن ،ڈپٹی ایس پی ڈی اے آر رام بن و دیگر پولیس افسراں اس موقعہ پر موجود تھے۔
وادی چناب کے43 طلاب مِنی بھارت دورہ پر روانہ
