وادی چناب کے سابقہ فوجیوں کیلئے ریلی کا اہتمام

ڈوڈہ //انڈین آرمی کی جانب سے ڈوڈہ میں سابقہ فوجیوں ، جنگی بیوائوں اور سابقہ فوجیوں کی بیوائوں کیلئے ہفتہ کے روز ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا،جس کا مقصد سابقہ فوجیوں کے مسائل کا اازلہ کرنا تھا ۔اس سلسلہ میں ای سی ایچ ایس ،ضلع سینک بورڈ، پنشن آفس، بازآباد کاری ڈائریکٹوریٹ ، ریکارڈ آفس ، میڈیکل و ڈینٹل کیمپ،سی آئی ایم ایس (کنٹین کارڈ)کے سٹال لگائے گئے تھے۔ سول انتظامیہ نے بھی ڈی سی سیل، ضلع انڈسٹریل کونسل، بینکوں ، جے کے ای ڈی آئی اور روزگار کے دفاتر کے سٹال لاگئے گئے تھے جہاں سے سابقہ فوجیوں کو معلوماتی جانکاری دی گئی۔ جی او سی ڈیلٹا فورس نے اس میگا ایو نٹ پر بطور مہمان خصوصی حاضری دی۔ انہوں نے اس موقعہ پرویر ناریوں ، اور سابقہ فوجیوں کی عزت افزائی کی اور انہیں فوج کی جانب سے مسلسل حمایت کی یقین دہانی کی۔اس موقہ پر ڈی سی ڈوڈہ ،جو کہ ضلع سینک بورڈ کے چئیر مین بھی ہیں ، نے بھی سابقہ فوجیوں سے خطاب کیا اور انہیں متعدد سکیموں کی جانکاری دی۔اس موقعہ پر متعدد تمدنی اور ایڈوینچر ایوینٹ بھی منعقد کئے گئے ،گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بائز اور گرلز کی جانب سے حب الوطنی گانے اور ر قص پیش کیا ۔ ریلی میں کل ملاکر 347 سابقہ فوجیوں ، جنگی بیوائوں اور سابقہ فوجیوں کی بیوائوں نے شر کت کی۔