کشتواڑ//وادی چناب بشمول کشتواڑ میں جمعرات کے روز رُک رُک کر بارشیں اور برفباری ہوئی ،جسکی وجہ سے بعض مقامات پر پانی بھر گیا ہے۔بارشوں سے کشتواڑ کی سڑکوں پر طغیانی جیسی کیفیت تھی کیونکہ بیشتر مقامات پرنالیوں کا اپنی سڑکوں پر سے بہہ رہا تھا۔قصبہ کا بہت سا علاقہ بھی زیر آب آیا ،جسکی وجہ سے ہر سو پریشانیاں دیکھی گئی۔سڑکوں پر پانی کے جمع ہونے سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔بارشوں اور برفباری سے وادی چناب میں درجہ حرارت میں گراوٹ آئی اور بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی۔ایک مقامی کاروباری نے قصبہ میں پانی بھر آنے پرطنز کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن کی بارش سے ہی سارا قصبہ زیر آب آیا۔ جبکہ بعض لوگوں نے ناقص ڈرینئیج سسٹم کو اسکا ذمہ وار قرار دیا۔بارشوں سے کشتواڑ کے بس اسٹینڈ علاقے میں گندگی پھیل گئی ہے۔تاہم ، سر دی کی وجہ سے لوگ اپنی گھروں میں ہی محصور ہو کر رہ گئے اور گرم کپڑے ڈالنے پر مجبور ہو گئے۔ادھروادی بھدرواہ کے بالائی علاقوں میں جمعرات کے روز تازہ برفباری سے پورے خطہ چناب میں سردی میں شدت آئی ہے اور درجہ حرارت منفی چلا گیا ، جس سے معمول کی زندگی تھم گئی۔پوری وادی میں گُذشتہ روز سے ہی موسلا دار بارشیں ہوتی رہی جبکہ بھدرواہ میں تازہ برفباری ہوئی ہے۔وادی بھدرواہ کے ملحقہ علاقے بشمول آشاپتی، سیوج دھار، کیلاش کنڈ،صوبر دھار، شنکوجہ، اور جائی میںبھاری برفباری درج کی گئی جبکہ بھدرواہ قصبہ میں درمیانہ درجے کی برفباری ہوئی ہے۔لوگوں کو ٹھٹھرتی سردی سے اپنے آپکو بچانے کیلئے گرم کپڑے ڈالنے پڑے اور بخاریوں اور کانگڑیوں کا سہارا لینا پڑا۔وہیں محکمہ موسمیات نے جمعہ سے موسم میں بہتری کی پیشنگوئی کی ہے۔
وادی چناب میں برف باری اور بارشیں
