وادی میں 2ماہ بعد 150مثبت

سرینگر //کشمیر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں بتدریج اضافہ کا سلسلہ جاری ہے اور دوماہ بعد جمعہ کووادی میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد دوبارہ 150تک پہنچ گئی جبکہ 24گھنٹوں میں کے دوران جموں و کشمیر میں 173افراد متاثر ہوئے جن میں 150کشمیر جبکہ 23افراد جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس سے قبل 11جولائی کو وادی میں کوروانا وائرس سے 150افراد متاثر ہوئے تھے۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 26ہزار653تک پہنچ گئی۔اس دوران جموں صوبے میں 10دنوں کے بعد اموات کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا ہے اور گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایک شخص وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ 24گھنٹوں کے دوران متاثر ہونے والے 173افراد میں23جموں جبکہ 150کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 150افراد میں 3بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 147افرد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 150افراد میں سب سے زیادہ سرینگر میں80، بارہمولہ میں 12، بڈگام میں 21، پلوامہ میں 7، کپوارہ میں 9، اننت ناگ میں 6، بانڈی پورہ میں2، گاندربل میں 8، کولگام میں 5جبکہ شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 3ہزار393ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں مسلسل تیسرے دن وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ وادی میں متوفین کی مجموعی تعداد 2245ہوگئی ہے۔ جموں صوبے کے  ادھمپور، کٹھوعہ، سانبہ اور کشتواڑ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 6اضلاع میں 23افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دیں گئی۔جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 23افراد میں سے 2بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 21افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثر ہونے والے 23افراد میں جموں میں 2، راجوری میں4، ڈوڈہ میں 10، پونچھ میں 3، رام بن میں 2 جبکہ ریاسی میں 2افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں 10دنوں کے بعد کورونا وائرس سے ایک شخص فوت ہوگیا ہے۔ مرنے والے شخص کو چند دن قبل جی ایم سی راجوری میں علاج و معالجہ کیلئے داخل کیا تھا جہاں وہ جمعہ کی صبح فوت ہوگیا ۔  جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2167ہوگئی ہے۔     
 
 

۔90فیصدپولیس اور 60فیصدہیلتھ ورکر

ویکسین کے دونوں ڈوز لئے

پرویز احمد  
 
سرینگر //گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کی جانب سے ہیلتھ ورکروں اور پولیس پر کی گئی سروے سے معلوم ہوا ہے کہ90.01فیصدپولیس اہلکاروں اور 91.66فیصد ہیلتھ کیئر ورکروں میں کورونا مخالف اینٹی باڈیز پیدا ہوئی ہیں۔سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ دونوں زمروں میں ابھی بھی 19.15فیصد پولیس اہلکاروں و ہیلتھ ورکروں نے کورونا مخالف ویکسین کا صرف ایک ہی ڈوز لیا ہے۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کی جانب سے سکمز صورہ، سکمز میڈیکل کالج سرینگر، گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ، گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کے اشتراک سے عام آبادی میں کورونا مخالف اینٹی بادیز کی موجودگی کے بعد مختلف زمروں میںآنے والے افراد پر سروے کا سلسلہ شروع کیا ہے اور پہلے پولیس اور ہیلتھ ورکروں پر اینٹی باڈیز سروے کیا گیا ہے۔ جولائی مہینے میں کشمیر صوبے کے 10اضلاع میں پولیس اہلکاروں کے 981نمونوں اور ہیلتھ ورکروں کے 731نمونوں کی تشخیص کی گئی۔ جی ایم سی سرینگر میں شعبہ کیمونٹی میڈیسن کے سربراہ اور نوڈل آفیسر ڈاکٹر محمد سلیم خان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جولائی میں پولیس اہلکاروں کے 981نمونوں کی تشخیص کی گئی جن میں931اہلکاروں کے خون میں کورونا وائرس مخالف اینٹی باڈیز موجود پائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ 90.01فیصد پولیس اہلکاروں نے نمونے حاصل کرنے کے وقت کورونا مخالف ویکسین لی تھی جبکہ دیگر 10فیصد نے ابھی کورونا ویکسین کا ایک ہی ڈوز لیا تھا ۔  نوڈل آفیسر نے بتایا کہ سروے کے دوران 731ہیلتھ ورکروں کے نمونوں کی تشخیص کی گئی جن میں 91.66فیصد یعنی 670ہیلتھ ورکروں کے خون میں کورونا مخالف اینٹی باڈیز پائی گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ حیران کن طور پر جولائی میں 60.33فیصد ہیلتھ ورکروں نے کورونا مخالف ویکسین کے دونوں ڈوز لیئے تھے جبکہ دیگر 19.15فیصد ہیلتھ ورکروں نے صرف ویکسین کا پہلا ڈوز لیا تھا ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو عام لوگوں میں کئے گئے سروے رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 84.3فیصد لوگوں میں کورونا وائرس مخالف اینٹی باڈیز موجود تھیں۔
 
 

ملک میں 35ہزار نئے کیسز

260ہلاکتیں

یو این آئی
 
نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 35 ہزار نئے کیسزدرج کئے گئے ، جبکہ 37.5 ہزارسے زیادہ لوگوں نے اس وبا کو شکست دی ۔ ملک میں جمعرات کو 67 لاکھ 58 ہزار 491 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے اور اب تک 72 کروڑ 37 لاکھ 84 ہزار 586 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 31 لاکھ 74 ہزار 904 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 37 ہزار 681 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 23 لاکھ 42 ہزار 299 ہو گئی ہے ۔اس دوران ایکٹو کیسز 2968 کم ہو کر تین لاکھ 90 ہزار 646 رہ گئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران 260 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4،42،009 ہوگئی ہے ۔