وادی میں گرمی میں اضافہ

سرینگر//وادی میں گزشتہ کچھ دنوں سے ایک بار پھر گرمی میں اضافہ پیدا ہوگیا ہے۔ سوموار کو درجہ حرارت ایک مرتبہ پھر32ڈگری سے زائد تک پہنچ گیاہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں موسم میں تبدیلی آنے کے امکانات نہیں اور مجموعی طور پر موسم خشک رہیگا۔محکمہ نے کہا کہ آئندہ ہفتے تک گرمیوںمیں مزیداضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سرینگر میں سوموار کودرجہ حرارت 32.2ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں سوموار کو دن کا درجہ حرارت 32.2اور قاضی گنڈ میں دن کا درجہ حرارت 31.1ڈگری ریکار ڈ کیا گیا۔ کپوارہ میںدرجہ حرارت 32.7ڈگری سے اوپر رہا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں بھی گرمی کی شدید لہر جاری ہے ۔