وادی میں کوئی مثبت نہیں

 سرینگر //پرویز احمد// کورونا کے 2برسوں میں دوسری بار وادی میں وائرس سے کوئی متاثر نہیں ہوا۔اس سے قبل 11اپریل کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے کوئی بھی شخص متاثر نہیں ہوا تھا ۔ اب وادی میں10 روز بعد ایک بار پھر کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر تھم گیا ہے جبکہ جموں صوبے میں 9افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد4751ہوگئی ہے۔ اس دوران چھٹے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4751ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 18302ٹیسٹ کئے گئے جن میں 9افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جو سبھی جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ کشمیر صوبے کے 10اضلاع جن میں سرینگر، بارہمولہ، بڈگام ، پلوامہ، اننت ناگ، کپوارہ ، بانڈی پورہ، گاندربل، کولگام اور  شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر صوبے میں متاثرین کی تعداد 2لاکھ 86ہزار 675بنی ہوئی ہے۔اس دوان وادی میں کورونا وائرس سے کسی کی جان نہیں گئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2423بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے 8اضلاع میں جن میں ادھمپورہ،ڈوڈہ، کٹھوعہ، سانبہ، کشتواڑ، پونچھ رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 2اضلاع میں 9افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 9افراد میں ایک بیرون ریاستوں کا سفر کرکے واپس لوٹا ہے جبکہ دیگر 8مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 9افراد میں ضلع جموں میں8جبکہ راجوری میں ایک شخص متاثر ہوا ہے۔ جموں میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 66 ہزار 300ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مسلسل 5ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2328بنی ہوئی ہے۔