وادی میں کسان دیوس کے موقعہ پرتقاریب روڈ شوز،بیداری کیمپوں کااہتمام،چرواہوں میں خیمے تقسیم

 عظمیٰ نیوزسروس

 

سرینگر//کسان دیوس کے موقعہ پر وادی اورجموں میں تقریبات کااہتمام کیا گیا۔زراعت وبہبودی کسان محکمہ کشمیر نے یہاںخوراک کی مستحکم حفاظت موضو ع پر کسان دیوس منایا۔تقریب کاافتتاح ناظم زراعت چودھری محمد اقبال نے کیا۔قومی کسان دیوس ہرسال23 دسمبر کوسابق وزیراعظم چودھری چرن سنگھ کے یوم پیدائش پرمنایاجاتا ہے۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم زراعت نے کسان دیوس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔جموں میں محکمہ زراعت نے ایک روڈشو کاانعقاد کیااورکرشی بھون تالاب تلو میں باجرے کی نمائش کااہتمام کیا۔

 

جموں میں تقریب کا افتتاح کمشنر سیکریٹری زرعی پیداوارشلیندرکمار نے کیا۔اس موقعہ پرمحکمہ کے ناظم اعلیٰ اور دیگر حکام بھی موجودتھے۔باجرے کی کاشت کو فروغ دینے کیلئے روڈشوکابھی اہتمام کیا گیاتھا۔

 

پرنسپل سیکریٹری نے اس موقعہ پر لگائے گئے سٹالز کا معائنہ کیااورشہداورمشروم کے منفرد برانڈز کوفروغ دینے کیلئے موقعہ پر ہی ہدایات دیں۔کپوارہ میں کسان دیوس کے موقعہ پر کئی تقاریب منعقد ہوئیں۔ڈپٹی کمشنر کے دفترمیں ڈپٹی کمشنر آیوشی سودان نے چرواہوں میں خیمے تقسیم کئے،جوموسم گرما میں مویشی لیکربالائی چوٹیوں پرجاتے ہیں۔اس موقعہ پرمحکمہ پشوپالن کے حکام بھی موجودتھے۔