وادی میں مزید14ٹیسٹ مثبت،جموں کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد328 ہوگئی

سرینگر//حکام نے جمعہ کو اطلاع دی کہ جموں کشمیر میں جمعہ کے روز کورونا وائرس میں مبتلاءمزید14کیس سامنے آئے۔ اس طرح جموں کشمیر میں کورونا میں مبتلاءمریضوں کی تعداد328تک پہنچ گئی ہے۔
آج جن14اشخاص کے ٹیسٹ مثبت آئے اُن سبھی کا تعلق وادی کشمیر سے ہے۔
 حکام کے مطابق فی الوقت جموں کشمیر کے اندر281کیس ایکٹیو ہیں جبکہ42افراد صحتیاب ہوئے ہیں اور5کی موت واقع ہوئی ہے۔