سرینگر //کورونا وائرس کی دوسری لہر میں کافی حد تک کمی آنے کے بائوجود بھی وادی کے مختلف اضلاع میں ابھی بھی 518مائیکرو کنٹیمنٹ زون (Micro Containment Zones)موجود ہیں جہاں659افراد کو گھر قرنطین میں رکھا گیا ہے ۔ وادی میں مثبت کیسوں کی شرح 0.29فیصد ہے جبکہ 0.46فیصد کے ساتھ سرینگر شہر مثبت کیسوں کی شرح میں سرفہرست ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وادی کے 10اضلاع میں 518مائکرو کنٹیمنٹ زون موجود ہیں جن میںاننت ناگ کے 6متاثرہ علاقوں میں33افراد، بانڈی پورہ کے 9مائکروکنٹیمنٹ زونوں میں 54مریض،بارہمولہ کے 40متاثرہ علاقوں میں 69، بڈگام کے 123مائکرو کنٹیمنٹ زونوں میں 80، گاندربل کے 15علاقوں میں 58، کولگام کے 46متاثرہ علاقوں میں36، کپوارہ کے 77مائکروکنٹیمنٹ زونوں میں 10،پلوامہ کے 55مائکرو کنٹیمنٹ زونوں میں 39،شوپیان کے 3مائکروکنٹینمنٹ زونوں میں 6جبکہ سرینگر شہر کے 144مائکروں کنٹیمنٹ زونوں میںسب سے زیادہ 274افراد کو گھر قرنطین میں رکھا گیا ہے ۔ وادی کے 10اضلاع میں مثبت کیسوں کی مجموعی شرح0.29فیصد ہے جن میں اننت ناگ میں 0.20فیصد،بانڈی پورہ میں 0.48فیصد، بارہمولہ میں 0.23فیصد،بڈگام میں 0.24فیصد، گاندربل میں 0.43فیصد،کولگام میں 0.33فیصد، کپوارہ میں 0.37فیصد،پلوامہ میں 0.15فیصد،شوپیان میں0.03فیصد اور سرینگر میں 0.46فیصد شامل ہیں۔
مزید110متاثر،کوئی فوتیدگی نہیں
پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 53ہزار 434ٹیسٹ کئے گئے جن میں 6مسافروں سمیت مزید 110افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 23ہزار 792ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں ایک مرتبہ پھر اموت کا سلسلہ تھم گیا ہے اور جمعرات کو وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4400بنی ہوئی ہے۔جموں و کشمیر میں جمعرات کو مزید 110افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں جموں میں 33اور کشمیر سے 77افراد تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 77 افراد میں 4بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 73مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 77افراد میں سب سے زیادہ سرینگر میں 17، بارہمولہ میں 6،بڈگام میں 6،پلوامہ میں 0،کپوارہ میں 9،اننت ناگ میں 7،بانڈی پورہ میں 5، گاندربل میں 7، کولگام میں 20اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر صوبے میں متاثرین کی تعداد 2لاکھ 1ہزار 149ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران وائرس میں وائرس سے کسی موت نہیں ہوئی ہے اور اسطرح پچھلے 3دنوں کے دوران وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2240بنی ہوئی ہے۔جموں صوبے میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں صوبے کے7اضلاع میں 33 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثر ہونے والے 33افراد میں 2بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 31افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے 33متاثرین میں جموں میں 8، راجوری میں 8،ڈوڈہ میں 8،کٹھوعہ میں 1،کشتواڑ میں 2،پونچھ میں4، رام بن میں 2جبکہ ادھمپور، سانبہ اور ریاسی میں کوئی بھی شخص وائرس سے متاثر نہیں ہوا ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 22 ہزار643ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں 3دنوں کے بعد اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے اور یہاں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2160بنی ہوئی ہے۔