وادی میں شدید ٹھنڈ کا زور برقرار | پہلگام میں منفی 5.5،شوپیان میں منفی ۔6.3

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// وادی کشمیر میں منفی درجہ حرارت میںشدید ٹھنڈ کی صورتحال برقرار ہے۔گذشتہ رات جہاں سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت میں معمولی بہتری ہوئی وہیں پہلگام میں منفی 5.5 اور شوپیان میں منفی 6.3 ریکارڈ کیا گیا۔ شوپیان وادی کا سرد ترین مقام رہا۔محکمہ موسمیات نے موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ایک ترجمان نے کہا کہ 11-12 دسمبر کو عام طور پر ابر آلود اور 13-16 دسمبر تک ابر آلود رہے گا۔انہوں نے کہا”مجموعی طور پر، کوئی اہم موسمی سرگرمی نہیں ہے اور یہ 16 دسمبر تک خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے”۔ محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ “اس مدت کے دوران کم سے کم درجہ حرارت میں مزید کمی دیکھی جا سکتی ہے”۔منفی 4.6پر موسم کی سرد ترین رات کا تجربہ کرنے کے بعد، سرینگر میں اتوار کو کم سے کم منفی4.4ریکارڈ کیا گیا ۔ قاضی گنڈ میں مزید گراوٹ ریکارڈ کی گئی اور گزشتہ رات منفی 3.0 اور کوکرناگ میںمنفی 2.0 ریکارڈ کیا گیا۔گلمرگ اتوار کو مسلسل دوسرے دن منفی 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ پر ٹھہرا ۔کپواڑہ میں اتوار کو پارہ مزید گر گیا اور منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا