وادی میں زلزلے کے جھٹکے

سرینگر //پیر کی شام جموں وکشمیر میں زلزلے کا شدید جھٹکا محسوس کیا گیا ۔زلزلہ سوموار کی شام 7 بجکر 2منٹ پر محسوس کیا گیاجس کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.3 بتائی گئی  ۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس کے مطابق اس زلزلے کا مرکز جموں وکشمیر بتایا جا رہا ہے جبکہ کچھ ایک ماہرین نے بتایا کہ اس کا مرکز جموں وکشمیر کے شمال میں گلگت بلتستان کے اسٹر علاقے میں 60کلو میٹر کی گہرائی میں تھا ۔ زلزلے کا جھٹکا جیسے ہی محسوس ہوا توکچھ علاقوں میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ۔زلزلے کی وجہ سے کسی بھی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔